رشتہ داروں کے ساتھ بھلائی کے دس فوائد
فقیہ ابو اللیث رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ صلہ رحمی (رشتہ داروں کے ساتھ احسان و بھلائی ) میں دس فوا ہیں۔
1- پہلا یہ کہ اس میں اللہ (جل شانہ عم نوالہ) کی رضا و خوشنودی ہے اور اللہ پاک کا حکم صلہ رحمی ہے۔
2- دوسرا رشتہ داروں میں مسرت پیدا کرنا ہے اور حضور (ﷺ) کا ارشاد ہے کہ "افضل ترین عمل مومن کو خوش کرنا ہے"۔
3- تیسرا اس سے رشتہ داروں کو بھی بہت مسرت ہوتی ہے۔
4- چوتھا مسلمانوں کی طرف سے اس شخص کی مدح اور تعریف ہوتی ہے۔
5- پانچواں شیطان (علیہ اللعنتہ) کو اس سے بڑا رنج و غم ہوتا ہے۔
6- چھٹا اس کی وجہ سے عمر میں زیادتی ہوتی ہے۔
7- ساتواں رزق میں برکت ہوتی ہے۔
8- آٹھواں مُر دوں کو اس سے مسرت ہوتی ہے۔ باپ دادا کا جب انتقال ہوگیا ان کو جب اس کی خبر ہوئی تو ان کو بڑی خوشی ہوتی ہے۔
9- نواں آپس کے تعلقات میں اس سے قوت پیدا ہوتی ہے ۔جب تم کسی کی مدد کرو گے اس پر احسان کروگے,تمھاری ضرورت اور مشقت کے وقت وہ دل سے تمھاری اعانت کرنے کا خواہشمند ہوگا ۔
10- دسواں مرنے کے بعد تمہیں ثواب ملتا رہے گا,جس کی بھی تم مدد کروگے۔ تمھارے مرنے کے بعد وہ ہمیشہ تمھیں یاد کر کے دعائے خیر کرتا رہے گا۔
(فضائل صدقات ص 203)
ماخوذ از : شمائل کبریٰ

Post a Comment